تلنگانہ 16 فروری 2026 (اعتماد نیوز) دو دنوں سے جاری ڈرامائی صورتحال کے درمیان کریم نگر مئیر اور ڈپٹی مئیر کا عہدہ بالآخر بی جے پی نے حاصل کرلیا ہے۔ بی جے پی امیدوار کے سرینواس میئر کے طور پر منتخب ہو گئے جبکہ ڈپٹی میئر بھی بی جے پی کا ہے۔بی جے
پی امیدوار کولگانی سرینواس کو 34 ووٹ حاصل ہوئے۔کانگریس کی میئر امیدوار آکولا نرمدا کو 21 ووٹ ملے۔13 ووٹوں کی اکثریت سے بی جے پی امیدوار سرینواس میئر منتخب ہوئے۔کریم نگر کے ڈپٹی میئر کے طور پر یادگیری سنیل راؤ منتخب ہوئے۔بی آر ایس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔