: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وقف ترمیمی قانون پراعلان کردہ بھارت بند مؤخر کردیا گیا۔ نئی تاریخوں کو جلد قطعیت دینے کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کیا ہے اطلاعات کے مطابق ملک کی بعض ریاستوں میں انہی تاریخوں میں برادران وطن کے مذہبی تہوار منعقد ہورہے ہیں، اس لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی زیر صدارت عہدیداران بورڈ
کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی۔ جس میں پوری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 3؍ اکتوبر کو ہونے والے بھارت بند کے پروگرام کو سردست مؤخر کردیا جائے۔ لہذا 3؍ اکتوبر کے بھارت بند کے پروگرام کو مؤخر کیا جاتا ہے۔ ان شاءاللہ آئندہ تاریخوں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ البتہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف بورڈ کی احتجاجی تحریک حسب معمول جاری رہے گی اور تمام پروگرام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ہی ہوں گے