: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 مارچ (ذرائع) سابق مرکزی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی سربراہی والی جیوری نے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی اور راجیہ سبھا کے رکن ڈیرک اوبرائن کو سال کے بہترین پارلیمنٹرین کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ایک ریلیز میں منگل کے رؤز بتایا گیا کہ نیوز
گروپ لوکمت کی طرف سے دیئے جانے والے پارلیمانی ایوارڈز کے چوتھے ایڈیشن کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اورترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اوبرائن کے علاوہ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اے کے انٹونی ، وندنا چوہان اور بی جے پی سے تیجسوی سوریا سمیت آٹھ ممبران کا انتخاب کیا گیا ہے-