the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور/19فروری(ایجنسی) ایئر انڈیا شو سے عین قبل  فضائیہ کو آج اس وقت ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے دو ہاک طیارے ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے جس سے ان میں سوار تین پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کے یہ طیارے بدھ سے شروع ہونے والے ایئر انڈیا شو کے لئے ریہرسل کررہے تھے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی،جبکہ دو پائلٹوں کوکمان اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر حادثے میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔حادثے کی جانچ کےلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں طیارے لینڈ کرنے کی کوشش کررہے تھے،تبھی ایک طیارے کا ایک بازو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ ٹکر ہوتے ہی دونوں طیاروں میں آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ زمین پر گرتے ہی طیاروں میں دھماکہ ہوگیا۔ ان کی زد میں آکر ایک مکان میں بھی آگ لگ گئی۔ یہ دونوں ہاک طیارے فضائیہ کی سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کا حصہ تھے۔یہ ٹیم آسمان میں ہوائی کرتب دکھانے کےلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پائلٹوں کو طیاروں سے پیراشوٹ کے سہارے نکلتے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک پائلٹ کو چوٹیں آئی ہیں اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

چار دن چلنے والے ایرانڈیا شو کا یہ بارہواں ایڈیشن ہے۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن اس کا افتتاح کریں گی اور وہ اس کےلئے بینگلورو پہنچ چکی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.