بنگلورو 28 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) بنگلورو کی پی ای ایس یونیورسٹی میں ایک مسلم طالب علم عفان کے ساتھ مبینہ طور پر توہین آمیز اور امتیازی سلوک کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر تعلیمی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔24 مارچ کو کلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مرلی دھر دیس پانڈے پر الزام ہے کہ انہوں نے عفان کو بار بار “دہشت گرد” کہا اور مبینہ طور پر سخت و توہین آمیز ریمارکس دیے۔ یہ ریمارکس تقریباً 60 طلبہ کے سامنے کیے
گئے۔الزام کے مطابق پروفیسر نے متنازع جملے بھی کہے، جن میں ایران جنگ، ٹرمپ اور سخت توہین آمیز الفاظ شامل تھے۔بعد ازاں واقعے کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مبینہ طور پر حذف ہونے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس دوران آفران کی حمایت کرنے والے بعض طلبہ کو معطل کرنے کا بھی الزام ہے۔اگرچہ پروفیسر نے ادارے کو معذرت نامہ پیش کیا، تاہم براہ راست متاثرہ طالب علم سے معافی نہیں مانگی گئی۔ اس واقعے نے کیمپس میں ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔