the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
بیروت، 12 اگست (ژنہوا) لبنان کے صدر مائیکل عون نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بیروت میں کچھ دن پہلے ہو ئے دھماکہ کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ مسٹر مائیکل نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا’’ جب تک کہ ہم ان دھماکوں کی وجوہات سے متعلق تمام حقائق سامنے نہیں لائیں گے ، تب تک میں خاموش نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی آرام کروں گا ۔ نیز سپریم جوڈیشل کونسل کو دھماکے کے تعلق سے ذکر کرنا اس سمت میں پہلا قدم ہے ‘‘ ۔ واضح رہےکہ 4 اگست کو ساحلی شہر بیروت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر دس منٹ دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں ابتک 171



افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 30 ​​سے ​​40 افراد لاپتہ ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیروت کے پورٹ نمبر 12 پرسنہ 2014 سے ہی امونیم نائٹریٹ جمع کیا جارہا تھا ، جس میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے درمیان لبنانی حکومت نے پیر کو استعفیٰ دے دیا ۔ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو رہے احتجاج کے سامنے جھکتے ہوئے وزیر اعظم حسن دیاب نے پیر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سابق حکومتوں کے ذریعہ اختیار کی گئی بدعنوان پالیسیوں کے لئے جوابدہ ہونے سے انکار کرتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.