: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رملہ/10فروری(ایجنسی) وزیر اعظم مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وہاں کے لوگوں کے مفادات کے سلسلہ میں ہندوستان کی عہد بندی کے تئیں آج یقین دہانی کرائی اور امیدظاہر کی کہ فلسطین پرامن طریقے سے جلد ہی ایک آزا د اور خودمختار ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک آزاد اور خود مختار فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات، عمان اور فلسطین کے چار روزہ دورہ کے دوران یہاں پہنچے وزیر اعظم مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد
کہا کہ فلسطین کی خوشحالی اور امن کے لئے بات چیت کا راستہ ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ یہاں تشدد ختم کی جانی چاہئے اور امن کا راستہ نکالنا چاہئے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ فلسطین کی طرح ہندوستان بھی نوجوانوں کا ملک ہے۔ انہیں یہاں کے نوجوانوں سے بھی وہی امید یں ہیں جو ہندوستان کے نوجوانوں سے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور جانشین ہیں۔ اس لئے دونوں ملکوں کے درمیان علم اور سائنس کے تبادلہ کو فروغ دینے کیلئے ہر سال اس مقصد سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے والے طلبہ کی تعداد پچاس سے بڑھا کر ایک سو کی جائے گی۔