the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
 ریاست کے سرفہرست 15 طلبہ اور کالج میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد

حیدرآباد ۔ 9۔ جون (اعتماد نیوز ) بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدر آباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد السلمین کی دختر ماہین اویسی نے ایم بی بی ایس کے امتحان میں غیر معمولی نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 15 طلبہ میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے دکن کالج آف میڈیکل سائنس میں ٹاپ کیا ہے۔ دکن کالج آف میڈیکل سائنس کی 2021، بیاچ کی طالبہ ماہین اویسی نے اپنی شاندار کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور اسے اپنے والدین کی دعا ئیں اورمحنت کا نتیجہ قرار دیا۔ بھتیجی کی شاندار کامیابی پر جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی اور جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روز نامہ اعتماد نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ماہین اویسی، محمد شاہ عالم رسول خان کی بہو اور محمد



ساحل رسول خان ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی زوجہ ہیں۔

 انہوں نے روز نامہ اعتماد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کے لئے تعلیم کے بے شمار مواقع ہیں اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔ شادی کے بعد بھی لڑکیاں تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں وہ  خود اپنا میڈیکل پوسٹ گریجویشن شادی کے بعد کرنے والی ہیں تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے بالخصوص مسلم معاشرہ کے لئے اگر لڑ کیاں تعلیم یافتہ رہیں گی تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے اور مسلم معاشرہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں 'بی بی سی ہندی کو ایک انٹرویو کے دوران بیرسٹر اویسی نے بھی یہ بات کھی تھی کہ اُن کی دولڑ کیاں میڈیکل ایک لڑکی پولٹیکل سائنس سے گریجویشن کر چکی ہیں۔ صدر مجلس ہمیشہ لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہیں وہ اپنی تقریروں میں اکثر دہراتے ہیں کہ لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے جس سے لڑکیاں نہ صرف اپنی انفرادی زندگی بلکہ قوم کی اجتماعی زندگی میں بدلاؤلا سکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.