: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بانسواڑہ میں ریلاینس مارٹ کے قریب پیش آئے واقعہ اور ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کے معاملے میں پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ضلع ایس پی راجیش چندرا نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کوئی بھی قانون سے بچ نہیں سکے گا۔ایس پی کے مطابق ایک معمولی واقعہ کو بنیاد بنا کر بعض عناصر نے گروہ بنا کر مذہبی منافرت پھیلانے کی
کوشش کی۔ پتھراؤ کے نتیجے میں چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانسواڑہ شہر میں فی الحال مکمل طور پر امن قائم ہے اور عوام بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور ایکس پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ یا شیئر کرنے والوں اور واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔