: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ کے بانسواڑہ میں حالیہ کشیدہ حالات کے پیشِ نظر تنظیم المساجد بانسواڑہ اور جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے وفد نے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات کر کے بے قصور افراد پر مقدمات، مسلسل
گرفتاریوں اور تاجروں میں پھیلے خوف پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مشیرِ حکومت نے ضلع ایس پی سے رابطہ کر کے گرفتاریوں پر روک، شہریوں کو ہراساں نہ کرنے اور قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی ہدایت دی، ساتھ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی بحالی پر زور دیا۔