: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/5مارچ(ایجنسی) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کے ملزمین نیرو مودی اور میہل چوکسی سے قریبی تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے ان سے ان دونوں کو ملک واپس لانے کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور نائب اپوزیشن لیڈر آنند شرما نے پارلیمنٹ احاطہ میں صحافیوں سے کہا کہ کانگریس کے اراکین نے پارلیمنٹ میں کام کاج روک کر اس معاملہ میں بحث کرانے کے لئے دفعہ 267 کے تحت نوٹس دیا تھا لیکن حکومت اس بارے
میں معلومات فراہم کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس پورے معاملہ میں خود ہی پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کے بعد ایک گھپلے ہورہے ہیں اور لوگوں کی محنت کی کمائی گھپلہ باز لیکر بیرون ملک فرار ہوجا رہے ہیں۔ کانگریسی لیڈروں نے کہا کہ وزیراعظم کا داووس میں نیرو مودی کے ساتھ ایک ہی فریم میں فوٹو ہے۔ دوسرے ملزم میہل چوکسی کو وزیراعظم خود ہی اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ میں بلاتے ہیں اور اسے اس کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ اس سے ان ملزمین کے ساتھ مودی کی نزدیکیوں کا پتہ چلتا ہے۔ ان لیڈران نے کہا کہ کہیں اسی نزدیکی کی وجہ سے تو ان ملزمین کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے۔