: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنارس، 06 مئی (یو این آئی) مقامی عدالت کے حکم پر اترپردیش کے بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر کے نزدیک واقع گیان واپی مسجد کمپلیکس کا سروے کرنے کے لیے عدالت اور ضلع انتظامیہ کے نمائندوں کی ایک ٹیم جمعہ کے روز مسجد کے احاطے میں پہنچی۔
اس ٹیم کو گیان واپی مسجد اور اس سے ملحقہ شرینگار گوری
استھل سمیت کمپلیکس کے دیگر مقامات کی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کرکے سروے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی طرف سے متعینہ ایڈوکیٹ کمشنر کی سربراہی میں یہ ٹیم مدعی اور مدعی علیہ دونوں فریقوں کے ارکان ہمراہ نماز جمعہ کے بعد دن 3 بجے گیان واپی مسجد کے احاطے پہنچی۔