: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش 14 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) اتر پردیش کے میرٹھ میں سڑکوں پر نماز ادا کرنے کے خلاف پولیس نے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی
کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں پاسپورٹ منسوخی سمیت دیگر ممکنہ قانونی اقدامات بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق قانون و نظم برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عبادات مقررہ مقامات جیسے مساجد یا دیگر مجاز جگہوں پر ہی ادا کریں۔