حیدرآباد 8 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنکرانتی کے موقع پر حیدرآباد کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں چینی مانجہ کی غیر قانونی فروخت کے خلاف خصوصی جانچ مہم چلائی گئی۔ حیدرآباد پولیس کے بالاپور پولیس انسپکٹر کی قیادت میں مختلف دکانوں پر اچانک معائنہ کیا گیا، جس کے دوران چند دکانوں سے چینی مانجہ ضبط کر کے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور عدالتی
کارروائی شروع کی گئی۔پولیس نے سخت انتباہ دیا کہ چینی مانجہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور بچوں کو برقی کے کھمبوں یا برقی رو دوڈرنے والے تاروں کے قریب پتنگ اتارنے سے باز رکھیں۔ بالاپور پولیس نے عوام سے سنکرانتی تہوار محفوظ انداز میں منانے اور پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔