: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین نے اقلیتی بہبود کے سکریٹری بی شفیع اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے مدینہ بس حادثے میں شہید ہونے والے عمرہ زائرین کے گھر والوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں اور جیسے ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹس موصول ہوں گے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ فوراً ورثاء کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیا جائے گا۔ ماجد حسین نے بتایا کہ حکومت
سعودی حکام کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عمرہ ویزا کے تحت انشورنس کلیم اور حادثاتی معاوضہ بھی جلد از جلد متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح لواحقین کا سہارا بننا ہے اور تمام محکمہ جات پوری سنجیدگی اور تیزی سے کارروائی انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 17 نومبر کو مدینہ کے قریب پیش آئے خوفناک بس حادثے میں حیدرآباد کے 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ واحد زندہ بچ جانے والے محمد عبدالشعیب بحفاظت وطن لوٹ چکے ہیں۔