: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے بدھ کو ایک ٹویٹ کے ذریعہ مسٹر مودی نے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے ٹوئٹ میں لکھاکہ "معاشرے کے محروم طبقات کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ان کی جدوجہد آنے والی
نسلوں کے لئے ایک مثال بنی رہے گی۔"
ڈاکٹر امبیڈکر کی سالگرہ 14 اپریل کو ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ایک طرح کے تہوار کے طور پر منائی جاتی ہے۔ اس دن کو یوم مساوات اور یوم علم 'کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ کیوں کہ بابا صاحب امبیڈکر جنہوں نے ساری زندگی مساوات کے لئے جدوجہد کی ، جنہیں مساوات اور علم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔