ذرائع:
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان عبوری ضمانت ملنے کے بعد اترپردیش کی ڈاسنا جیل سے رہا ہوگئے۔ رہائی کے بعد جیل کے باہر ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں
اعظم خان نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے دوران اسے گلے لگایا اور پیار سے بوسہ دیا۔ طویل عرصے بعد باپ اور بیٹے کی اس ملاقات کا منظر جذباتی ہوگیا۔ اعظم خان کی رہائی کے موقع پر اہلِ خانہ میں خوشی دیکھی گئی۔