: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے، جہاں رامپور کی سیشن کورٹ نے دوہری پین کارڈ کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے دونوں کی سزا برقرار رکھی ہے۔یہ معاملہ 2019 میں درج ایف آئی آر سے جڑا ہے، جس میں عبداللہ اعظم پر مختلف تاریخِ
پیدائش کے ساتھ دو پین کارڈ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کیس میں اعظم خان کا کردار بھی تفتیش کے دائرے میں آیا تھا، جس کے بعد عدالت نے دونوں کو قصوروار قرار دیا۔اس سے قبل ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے نومبر 2025 میں دونوں کو 7-7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اپیل مسترد ہونے کے بعد اب باپ بیٹے کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا، اور دونوں اس وقت رامپور جیل میں قید ہیں۔