: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،16ستمبر(یو این آئی) کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر جانے کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیامسٹر آزاد نے پیر کو یہاں کہا،’میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ خود سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کشمیر کے حالات کے سلسلے میں
میری تشویش کو سنجیدگی سے لیا اور مجھے وہاں جانے کی اجازت دی‘ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر جاکر صورتحال کا جائزہ لیں گے کہ وہاں کی حقیقی صورتحال کیا ہے ۔ عوام سے ملاقات کرکےمعلومات حاصل کریں گے۔ وہ اس کی اطلاع عدالت عظمیٰ کو بھی دیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر مسٹر آزاد سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ اور جموں جائیں گے۔ اس دوران وہ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔