the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ میں آج اجودھیا تنازع کی سماعت کے 31ویں دن سنی وقف بورڈنے کل کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وہ رام چبوترے کو بھگوان رام کا جنم استھان نہیں مانتابورڈ کی طرف سے ظفریاب جیلانی نے جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی آئینی بنچ کے سامنے وضاحت پیش کی کہ بورڈ ابھی تک یہ نہیں مانتا ہے کہ رام چبوترا ہی وہ جگہ ہے جہاں رام کا جنم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کا موقف وہی ہے جو سینئر وکیل راجیو دھون کا ہے۔مسٹر جیلانی نے یہ وضاحت میڈیا کے کچھ حلقوں میں شائع اس رپورٹ پر دی جس میں کہا گیا تھا کہ سنی وقف بورڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ رام چبوترا ہی رام جنم استھان



تھا۔
مسٹر دھون نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ اجودھیا میں بھگوان رام کا جنم ہوا تھا لیکن کہاں وہ نہیں بتاسکتے۔ وہیں مسٹر جیلانی نے 1862 کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں جنم استھان کو ایک الگ مندر بتایا گیا ہے۔

جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کئی گزیٹیئر میں کہا گیا ہے کہ رام چبوترا ہی رام جنم استھان ہے اور مرکزی گنبد سے 40سے 50فٹ دور ہے۔ اس پر مسٹر جیلانی نے کہا کہ یہ ہندووں کا خیال ہے ان کا نہیں۔

جسٹس بھوشن نے کہا انگریزوں نے اس جگہ کو دوحصوں میں تقسیم کیا تھا۔ اندورنی اور بیرونی کورٹ یارڈ۔ اس لئے انہوں نے باہری کورٹ یارڈ میں پوجا کرنا شروع کیا۔مسٹر جیلانی نے اپنی جرح پوری کرلی اور اب محکمہ آثار قدیم کی طرف سے سینئر وکیل میناکشی اروڑہ اپنی بات رکھ رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.