ذرائع:
مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نام باضابطہ طور پر چھترپتی شنباجی نگر اسٹیشن رکھ دیا ہے۔ یہ فیصلہ تین سال بعد سامنے آیا جب شہر کا نام بھی اورنگ آباد سے
بدل کر چھترپتی شنباجی نگر کیا گیا تھا۔1900 میں حیدرآباد کے نظام کے دور میں تعمیر ہوا یہ اسٹیشن، اب شیواجی مہاراج کے فرزند شنباجی مہاراج کو خراجِ عقیدت کے طور پر نیا نام دیا گیا ہے۔ حکومت نے 15 اکتوبر کو اس تبدیلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔