مولانا شکور ، ڈاکٹر شعیب ہاشمی اور ایڈوکیٹ سلیم خان نے بتائی تفصیل اور نگ آباد ، 30 جولائی (یو این آئی) اور نگ آباد شہر کے تمام مساجد کمیٹیوں کی کا ایک اہم اجلاس 29 جولائی کو عشاء کی نماز کے بعد شاہی مسجد میں منعقد ہوا، جس میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق شرکاء نے اظہار خیال کیا اور اس ضمن میں پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر غور و فکر کیا گیا۔
اس اجلاس کے بعد ذمہ داران نے اس بات کا اعلان کیا کہ ، فجر کی اذان کے علاوہ دیگر
نمازوں کے اوقات میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لیے باضاطہ طور پر پولیس سے اجازت لینالازمی قرار دیا گیا ہے اس لیے تمام ہی مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران اس ضمن میں ضروری کاروائی کریں، اور اجازت حاصل کر لیں، تاکہ کسی بھی پریشانی سے بجا جا سکے۔
اس اجلاس کے بعد مولانا شکور نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات اور اس کے تحت پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی بابندی کرنا ہمارے لیے ضروری ہے اور ہم اس کی پابندی کریں گے ، فجر کی اذان اب لاؤڈاسپیکر سے نہیں دی جائیں گی۔