the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
جموں، یکم جون (یو این آئی) فوج نے پیر کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر تین جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر 28 مئی سے دراندازی مخالف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے پیر کی صبح جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر تین بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
انہوں



نے مزید کہا ہے کہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ راجوری اور پونچھ میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان روزانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔
کورونا کے بیچ طرفین کے درمیان آئے روز کی نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کا جینا مزید اجیرن بن کے رہ گیا ہے۔ تاہم ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مقصد جنگجوئوں کو سرحد کے اس پار دھکیلنا ہوتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.