چھتیس گڑھ 3 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں ہفتہ کے روز ماؤ نوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ پولیس کے مطابق اس انکاؤنٹر میں 12 ماؤ نواز مارے گئے ہیں۔مرنے والوں میں کونٹا ایریا کمیٹی سکریٹری منگڑو کا بھی نام شامل ہے۔فورسز نے جائے وقوع سے AK-47، INSAS رائفلز
اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور علاقے میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔یہ انکاؤنٹر ماؤ نوازوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے جس کے تحت سیکورٹی فورسز نے شدت سے ان علاقوں میں کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جہاں ماؤ نواز سرگرم ہیں۔