دہلی 15 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتوار کو ملک کی چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا۔ انتخابات 9 اپریل سے شروع ہوں گے جب کہ تمام ریاستوں اور علاقوں کے نتائج کا اعلان 4 مئی کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالہ، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں انتخابات
ہوں گے۔ اس بات کا اعلان چیف الیکشن کمشنر گیانش کمار نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف ریاستوں میں ووٹنگ درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی: آسام، کیرالہ اور پڈوچیری: 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ تامل ناڈو: 23 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ مغربی بنگال: دو مرحلوں میں ووٹنگ، 23 اپریل اور 29 اپریل کو ان تمام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ایک ساتھ ہوگی۔