ذرائع:
آسام اسمبلی نے جمعرات کو ’آسام پروہیبیشن آف پولیگیمی بل 2025‘ منظور کر لیا، جس کے تحت ریاست میں کثرتِ ازدواج اور ایک سے زائد شادیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بل کو منظوری کے لیے صدر دروپدی مرمو کے پاس بھیجا جائے گا۔چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما نے ایوان میں کہا کہ یہ قانون اسلام کے
خلاف نہیں ہے بلکہ سچے مسلمان اس کا خیر مقدم کریں گے، کیونکہ اسلام تعددِ ازدواج کو فروغ نہیں دیتا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں پولیگیمی پر پابندی ہے اور پاکستان میں بھی اس سے متعلق ثالثی کونسل موجود ہے۔شرما نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تو اسمبلی کے پہلے اجلاس میں آسام میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کریں گے۔