حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پھنسے تقریباً 4 ہزار ہندوستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے لیے فوری ضروری
اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) سے بھی مطالبہ کیا کہ انڈیگو، آکاسا ایئر اور ایئر انڈیا کو بڑے طیارے بھیجنے کی فوری اجازت دی جائے، تاکہ تمام پھنسے ہوئے عمرہ زائرین کو جلد از جلد بحفاظت ہندوستان واپس لایا جاسکے۔