صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان کے مبینہ پرچہ لیک معاملے پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت بھارتی بنگالی مسلمانوں کو بنگلہ
دیشی قرار دے کر غلط گرفتاریاں کرنے میں تو مصروف رہی، لیکن ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے ٹی ای ٹی امتحان کے مبینہ پرچہ لیک کو روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔"
بیرسٹر اویسی نے سوال کیا کہ اب اس پرچہ لیک کا ذمہ دار کون ہوگا؟ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی قیمت ہزاروں امیدوار ادا کر رہے ہیں، جن کی محنت اور مستقبل ایک بار پھر داؤ پر لگ گیا ہے۔