: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٣ مئی (ذرائع) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بہار کے ضلع کشن گنج کے بہادرگنج میں منعقدہ اپنے جلسے کے دوران پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
اختیار کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
اویسی نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی انسانیت کے خلاف ہے اور ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
پہلگام دہشتگرد حملے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور اویسی کا یہ اقدام متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔