ذرائع:
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کو ’’جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2025‘‘ اور ’’یونین ٹیریٹریز (ترمیمی) بل 2025‘‘ پر قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اس
کمیٹی کی صدارت لوک سبھا کی رکن اپراجتا سرنگی کر رہی ہیں۔یہ دونوں بل اُس وسیع قانون سازی پیکیج کا حصہ ہیں جو ’’آئین کی 130ویں ترمیم بل 2025‘‘ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس ترمیم کا مقصد اُن عوامی نمائندوں سے متعلق قانونی وضاحت فراہم کرنا ہے جو سنگین فوجداری مقدمات میں حراست کے دوران اپنے عہدے برقرار رکھتے ہیں۔