: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے آخری دن وی سی سجنار نے عوامی ٹرانسپورٹ سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے آر ٹی سی بس میں سفر کیا۔ وہ ایک عام مسافر کی طرح لکشمی گوڑہ (لکڑی کا پل) ٹیلی
فون بھون بس اسٹاپ سے بس بھون تک کی بس میں سوار ہوئے۔ انہوں نے یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی کرکے کنڈکٹر سے ٹکٹ لیا اور دورانِ سفر دیگر مسافروں سے بات چیت بھی کی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے انہیں کمشنر پولیس حیدرآباد مقرر کیا ہے وہ بہت جلد اپنے عہدے کا جائزہ لیں گے۔