: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے ایک سالہ دور کو یاد گار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو شدت کے ساتھ اٹھایا اور لوگوں کو بے خوف ہو کر اپنے حقوق کے بارے میں بات کرنے کی ترغیب دی، ساتھ ہی آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ مضبوطی سے لڑی بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، مسٹر گاندھی نے کہا، "لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے
طور پر ایک سال مکمل کرنے پر ، میں آپ کے ساتھ پورے سال کی یادیں، تجربات اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی لڑائی شیئر کر رہا ہوں۔ میں اپنی پارلیمانی تقریروں ، ہندوستانی معیشت کے لیے اپنے وژن اور 2024 لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت کے پیچھے کے عوامل ، منی پور کے لوگوں سے لے کر کسانوں تک ، آنگن واڑی کارکنوں سے لے کر دلت نوجوانوں تک ۔ ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی تفصیل شیئر کر رہا ہوں۔ محبت اور سچائی کے راستے پر آپ کے ساتھ ہوں۔