کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے سی آر پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ سیاست میں ہیں، کے سی آر دوبارہ اقتدار میں واپس نہیں آئیں گے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کا باب بند ہو چکا ہے اور یہ ان کا عہد ہے، جس پر کوڑنگل گواہ ہے۔
چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ایک بار پھر تلنگانہ میں دو تہائی
اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کے سی آر کی طویل عرصے تک عوامی زندگی سے دوری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک فارم ہاؤس میں قید رہنے کے بعد وہ اب بے معنی دھمکیاں دینے کے لیے سامنے آئے ہیں۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ عوام اور سرپنچ خود بی آر ایس کو سیاسی طور پر سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے قائدِ حزبِ اختلاف کو چیلنج کیا کہ پریس میٹ کے ڈرامے چھوڑ کر اسمبلی میں آ کر حقیقی بحث کا سامنا کریں۔