: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبو ، 5 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے سیکورٹی مفادات یکساں ہیں ، ان کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ایک سچے پڑوسی اور دوست کے طور پر ہندوستان ہر مشکل صورتحال میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
مسٹر مودی جو سری لنکا کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کو یہاں صدر انور اڈ سانائیکا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان کے موقع پر کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان صدیوں
پرانے روحانی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے وژن کو اپنایا ہے اور "ہم اپنے شراکت دار ممالک کی ترجیحات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ " انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک اپنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی اور جناب مودی نے ماہی گیروں کی فوری رہائی اور ان کی کشتیوں کی واپسی پر زور دیا۔