: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20ستمبر (ایجنسی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ہوئے اضافہ پر حکومت کی نکتہ چینی کرنے والوں کو آج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسباب کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دینے کے دوران ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ امریکہ میں طوفان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی رفائنرنگ لاگت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تھا جو محدود دائرے میں ہی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پٹرولیم کے وزیر بھی بیان دے چکے ہیں لیکن پھر بھی کچھ سیاسی جماعتیں حکومت کی نکتہ چینی کررہی ہیں لیکن ان جماعتوں کی جہاں حکومتیں ہیں ان ریاستوں میں پٹرولیم مصنوعات پر ویٹ میں کمی کرنی چاہئے۔