سری نگر، 11 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر ‘مایوسی’ کا اظہار کیا ہے۔
بتادیں کہ عدالت عظمیٰ نے پیر کو
مرکزی حکومت کے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا اور الیکشن کمشین کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے اقدام کرنے کی ہدایت دی اور انہوں نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے فوری اقدام کرنے کی بھی ہدایت دی۔