: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/17مارچ(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام نوٹیفائیڈ فصلوں پر آنے والی لاگت کا ڈیڑھ گنا سہارا قیمت کے طور پر ادا کیا جائے گا اور فصل لاگت میں ان تمام اخراجات کو شامل کیا جائے گا جو کسان کرتے ہیں۔
مسٹر مودی نے انڈین ایگری کلچر ریسرچ کیمپس میں قومی زرعی ترقی میلہ میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنظیمیں کم از کم سہارا قیمت کے سلسلے
میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں اور ان میں مایوسی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے تیزی سے قدم اٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کسانوں اور ان کے خاندان کی محنت کی قیمت، مویشیوں کے استعمال کی قیمت ، مشین کا خرچ، بیج اور کھاد کی قیمت ، آبپاشی کا خرچ، زمین کی قیمت ، بنیادی سرمایہ، کرائے پر لی گئی زمین کا خرچ اور دیگر اخراجات کو بھی شامل کیا جائے گا۔