آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے ریا درگ میونسپل انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ مجلس کی امیدوار زینت صاحبہ نے وارڈ نمبر 31 سے 80 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کے اعلان
کے بعد نومنتخب کونسلر زینت صاحبہ ایک شاندار ریالی کے ساتھ ان کے گھر پہنچیں، جہاں مجلس کے حامیوں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔اس کامیابی پر زینت صاحبہ اور مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارکنان اور حامیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔