: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد7مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کو کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”آپ کے خودبی جے پی کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرناٹک کا وزیراعلی ان کو بنانے کے لئے 2500کروڑروپئے رشوت دینے کی خواہش کی گئی تھی۔
کنٹریکٹرس کا کہنا ہے کہ ان کو 40فیصد کمیشن اداکرناپڑتاہے۔
یہاں تک کہ مٹھ کے سادھووں کا کہنا ہے کہ انہیں 30فیصد کمیشن اداکرناپڑتاہے!“کچھ کہنا ہے؟ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی کیلئے کوئی آدیش؟“تلنگانہ کے وزیراعلی کے فرزند و ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدرتارک راما راو جو سوشیل میڈیا پرسرگرم رہتے ہیں نے اس طنزیہ ٹوئیٹ کے ساتھ اخبارات کے تراشے بھی پوسٹ کئے۔