تلنگانہ 3 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) وزیر مال سرینواس ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مارچ–اپریل میں تلنگانہ میں اندرامّاں مکانات کی ایک اور قسط منظور کی جائے گی۔ انہوں نے اسمبلی میں بتایا کہ حکومت بلا تفریق تمام
غریبوں کو مکانات فراہم کر رہی ہے، جبکہ سابق بی آر ایس حکومت کے دور میں مکانات کی تقسیم جانبداری پر مبنی تھی۔ وزیر نے کہا کہ رُکے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات کے لیے بھی فنڈس جاری کئے جا رہے ہیں، تاکہ غریب خاندانوں کو جلد رہائش میسر ہو سکے۔