the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا NTA کو ایک نئی ٹیسٹنگ باڈی سے تبدیل کیا جانا چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتماد:

تلنگانہ ریاسی اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے اردو ادیبوں‘اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے مخدوم ایوارڈ برائے سال2019 تا 2023 (پانچ ایوارڈ)اسی طرح ”کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال2018 تا 2020تین سال کے (21) ایوارڈ دیے جارہے ہیں۔جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرتلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں ان ایوارڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کو مخدوم ایوارڈ اور کارنامہئ حیات ایوارڈ کے ضمن میں مختلف زمروں میں ہر سال ایوارڈز دئے جاتے ہیں‘ ان ایوارڈ ز میں مخدوم ایوارڈ میں ہر سال تحقیق و تنقید‘ شاعری‘فکشن‘ صحافت اور طنز ومزاح کسی ایک زمرہ میں ایک ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈ میں ہر سال7ایوارڈ جن میں شاعری میں دو ایوارڈزحضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈاور سعید شہیدی ایوارڈ‘تنقید و تحقیق میں ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ‘نثر میں ڈاکٹر آغا حیدرحَسن ایوارڈ‘تعلیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ‘ صحافت میں محبوب حسین جگر ایوارڈ اور فروغ اردو میں سری نواس لاہوٹی ایوارڈ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخدو م ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈزکیلئے شخصیات کے انتخاب کے سلسلہ میں اردو زبان وادب کے ماہرین پر مشتمل دو علحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں‘ان کمیٹیوں نے اردو ادیبوں اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کے ناموں پر کافی غور و خوص کے بعد شخصیات کا انتخاب کیاگیا۔ مخدوم ایوارڈ کے سلسلہ میں جملہ پانچ سال کے ایوارڈ۔ (1) ڈاکٹر عقیل ہاشمی 2019 تحقیق و تنقید (2) جناب جلال عارف 2020 شاعری (3) جناب مظہر الزماں خان 2021 فکشن (4) جناب عزیز احمد 2022 صحافت (5) پروفیسر حبیب ضیاء 2023 طنز و مزاح اور کارنامہ حیات کے تحت تین سال کے ہر سال (7) ایوارڈ کے حساب سے جملہ (21) ایوارڈ برائے سال 2018 (1) امجد حیدرآبادی ایورڈ (شاعری) قاضی فاروق عارفی (2) سعید شہیدی ایورڈ (شاعری) ڈاکٹر رحیم رامش (3) آغا حیدر حسن ایوارڈ (فکشن)



محترمہ خیر النساء علیم (4) ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ (تحقیق و تنقید) ڈاکٹر فضل اللہ مکرم (5) پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ (تعلیم و تدریس) ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی (6) محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز (7) سری نواس لاہوٹی ایوارڈ (فروغ اردو) جناب باقر مرزا ان شخصیات کو دیے جارہے ہیں۔

برائے سال 2019 (1) امجد حیدرآبادی ایورڈ (شاعری) جناب سمیع اللہ سمیع (2) سعید شہیدی ایورڈ (شاعری) سید یوسف روش (3) آغا حیدر حسن ایوارڈ (فکشن) جناب محمد مجیب احمد (4) ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ (تحقیق و تنقید) جناب اسلم عمادی (5) پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ (تعلیم و تدریس) ڈاکٹر محمد انور الدین (6) محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) جناب محمد طاہر رومانی (7) سری نواس لاہوٹی ایوارڈ (فروغ اردو) ڈاکٹرعابد معز ان شخصیات کو دیے جارہے ہیں۔برائے سال 2020 (1) امجد حیدرآبادی ایورڈ (شاعری) ڈاکٹر راہی (2) سعید شہیدی ایورڈ (شاعری) جناب چچا پالموری (3) آغا حیدر حسن ایوارڈ (فکشن) رحیم انور (4) ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ (تحقیق و تنقید) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر (5) پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ (تعلیم و تدریس) سید رؤف ریحان (6) محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) محمد فہیم الدین (7)سری نواس لاہوٹی ایوارڈ (فروغ اردو) جناب اشفاق راشد ان شخصیات کو دیے جارہے ہیں۔

جناب محمد خواجہ مجیب الدین نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مخدوم ایوارڈ فی کس -/2,00,000 روپے (مبلغ دولاکھ روپے)‘ میمنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے اور کارنامہ حیات ایوارڈفی کس -/50,000روپے (مبلغ پچاس ہزار روپے)‘ میمنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مخدوم ایوارڈ کی پانچ منتخب شخصیات ا ور کارنامہ حیات ایوارڈ کی 21 منتخب شخصیات کو یہ ایوارڈ 11/جون2023 کو تشکیل ریاست تلنگانہ کی 10 ویں یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں رویندرابھارتی آڈیٹوریم میں 9:30 بجے صبح منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کئے جائیں گے اورمشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔ صدرتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ ان دونوں ایوارڈوں کے تمام منتخب اصحاب کو اطلاع کردی گئی ہے۔انہوں نے تمام منتخب شخصیات سے خواہش کی ہے کہ وہ مقرر ہ وقت پررویندرابھارتی آڈیٹوریم پر حاضر رہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.