the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) سینئر جرنلسٹ اور مشہور ایکر انجنا اوم کشیپ اور ٹی وی ٹوڈے نیٹ ورک نے دہلی ہائیکورٹ میں ممتاز ٹیچر فیصل خان عرف خان سر کے خلاف دو کروڑ ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس دعویٰ کا تعلق اسٹار ٹیچرس اور آن لائن ایجو کیشن ایکوسسٹم کے بارے میں انجنا اوم کشیپ کی رپورٹنگ کے خلاف خان سر کے اہانت آمیز ریمارکس ہے۔ یہ
تنازعہ نیٹ امتحانات کے نظام کے بارے میں لائیو ڈیبیٹ کے دوران شروع ہوا تھا جب انجنا اوم کشیپ نے بعض آن لائن ٹیچرس پر تنقید کی تھی اور انہیں فراڈس قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ویوز حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ درخواست گزاروں نے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمس سے مبینہ اہانت آمیز ریمارکس کو



ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ اس معاملہ کی جسٹس نینا بنسل کرشنا کی ووکیشن پنج سماعت کرے گی۔ خان سرنے انجن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بکا و پتر کار ، چاٹو کار ، دلال اور فیک نیوز کی دکان قرار دیا تھا۔ اس معاملہ کی پیر کو سماعت ہوگی ۔

 قبل ازیں پٹنہ پولیس نے خان سر اور بعض دیگر افراد کے خلاف دو جون کو کو چنگ انسٹیٹیوٹ پر پیش آنے والے واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر اقدام قتل، آرمس ایکٹ ، اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ دو جون کو رات 10 بج کر 10 منٹ پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اس کے بعد دو سیکوریٹی گارڈس کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ان کے ہتھیاروں کے لائسنس کی جانچ کر رہی ہے جو بہار کے باہر جاری کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.