ذرائع:
آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت ویزاگ ضلع کے آٹھ ماہی گیروں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے جنہیں بنگلہ دیش کی نیوی نے اس وقت حراست میں لے لیا جب ان کی کشتی غلطی سے بنگلہ دیشی حدود میں داخل ہوگئی۔ ریاستی حکومت کو واقعے کی
اطلاع ملتے ہی وزارتِ خارجہ (MEA) سے مسلسل رابطہ قائم کرلیا گیا۔ نئی دہلی میں اے پی بھون کے ذریعے اس معاملے پر سرکاری سطح پر بات چیت جاری ہے تاکہ رہائی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری بی شیام سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ کیس کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھی جا سکے۔