: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش 6 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی میں کہا کہ حکومت 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے ایک تجویز پیش کی گئی ہے اور حکومت جلد ہی ایسی پالیسی متعارف کرائے گی جس کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا
تک رسائی سے روکا جائے گا۔ امکان ہے کہ آئندہ 90 دنوں میں اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ 13 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بھی کچھ ضابطے بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وسیع مشاورت کے بعد اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھا جائے اور ان کی بھلائی کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔