the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17 فروری (یواین آئی) حکومت نے ٹیلی کوم شعبہ کی توسیع اور متعلقہ آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کےلئے 12 ہزار 195 کروڑ روپے کے پروڈکشن پر مبنی ترغیبی منصوبے کا اعلان کیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظور کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ٹیلی کوم اور الیکٹرونکس اور ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ منصوبہ ایک اپریل 2021 سے موثر ہوگا اور اگلے پانچ سال کےلئے ہوگا۔ اس سے ملک میں ٹیلی کوم،نیٹ ورکنگ اور موبائل اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ کو رفتار ملے گی اور ملک میں



اس شعبہ میں عالمی سطح کی پروڈکشن ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کا فائدہ لینے کےلئے بنیادی سال 20-2019 ہوگا۔ چھوٹی صنعتوں کو عام صنعتوں کے مقابلے میں ایک فیصد یزادہ فروغ دیا جائےگا۔ چھوٹی صنعتوں کو کم سے کم دس کروڑ روپے اور عام صنعتوں کو کم از کم 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک میں موبائل فوسٹ سیٹ اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھات مہم کے تحت 31 جولائی 2020 کو اعلان شدہ رعایتوں کے بہتر نتیجے سامنے آئے ہیں اور دنیا میں موبائل فون سیٹ پروڈکشن میں ملک دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.