: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے دورے پر گئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستی پولس کے شہید انسپکٹر پرویز احمد کے گھر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی اہلیہ فاطمہ اختر کو سرکاری ملازمت دینے کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کیا۔
مسٹر شاہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان تین روزہ دورے پر ہفتہ کی صبح سری نگر
پہنچے۔
شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیاکہ "شہید جموں و کشمیر پولیس جوان پرویز احمد ڈار کے گھر پر خراج عقیدت پیش کرنے جا رہے ہیں۔ مجھے اور پوری قوم کو ان کی بہادری پر فخر ہے۔ گھر والوں سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی۔ مودی جی نے جو نئے جموں وکشمیر کا تصور کیا ہے اس کی تکمیل کرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔‘‘