the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 جولائی (ایجنسی) حکومت نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عہد کا اعلان کرتے ہوئے لوک سبھا میں پیر کو بتایا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مجرم کو بخشا نہیں جائے گا، بھلے ہی وہ کسی بھی ذات، مذہب، فرقہ یا خطے کا کیوں نہ ہو۔ حکومت نے پاکستان جیسے ملک کے باز نہ آنے پر سرجیکل اسٹرائک اور بالاکوٹ کی طرح فضائی حملوں کے راستے بھی اپنانے کے عہد کا اعادہ کیا ۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی جانچ ایجنسی ترمیمی بل 2019 پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ بل کے قانون بننے کے بعد قانون کے غلط استعمال کے ارکان کے خدشات کو عبث قرار دیتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ مجوزہ قانون کا غلط استعمال ان کی حکومت قطعی نہیں ہونے دے گی۔
انہوں



نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا مودی حکومت کا بڑاہدف ہے اور اس سمت میں ہر مکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کا جو کوئی بھی قصوروار پایا جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا خواہ وہ کسی بھی ذات، مذہب، کمیونٹی یا خطے کا کیوں نہ ہو۔
انسداد دہشت گردی قانون (پوٹا) کو منسوخ کرنے کے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے ووٹ بینک کی خاطر پوٹا کو منسوخ کیا تھا۔ پوٹا ایسا قانون تھا جس سے دہشت گردوں کے دماغ میں خوف پیدا ہوتا تھا لیکن 2004 میں یوپی اے اقتدار میں آتے ہی یو پی اے حکومت نے اسے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں رد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.