the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
سری نگر ، 23 اپریل (یو این آئی) پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے ایک روز بعد مرکزی وزیر داخله امت شاہ نے بدھ کو بیسرن ویلی کا دورہ کیا اور جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی صور تحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزارت داخلہ ، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، خفیہ اداروں اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ امت شاہ کو موقع پر حملے کی نوعیت، دہشت گردوں کی سر گرمیوں اور اب تک کی گئی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی



گئی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ اس المناک سانحے کے ذمہ داران کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں پر کیا گیا یہ حملہ نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہے بلکہ ملک کی سلامتی کو چیلنج دینے کی مذموم کوشش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امت شاہ نے حکام کو ہدایت دی کہ جنوبی کشمیر با لخصوص پہلگام اور ملحقہ جنگلاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو تیز کیا جائے اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.