: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولمبو، 10 مئی (یو این آئی) سری لنکا میں منگل کو ہزاروں مظاہرین نے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکسے کی سرکاری رہائش گاہ کے مرکزی دروازے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد مسلح فوجیوں کو مسٹر راج پکسے اور ان کے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کے لیے کہا مظاہرین کے ٹیمپل ٹری رہائش گاہ میں داخل ہونے کے بعد جہاں سابق وزیر اعظم
اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھپے ہوئے تھے، سیکورٹی فورسز نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوا میں فائرنگ کی۔
سابق وزیر اعظم کے رہائشی کمپلیکس پر کم از کم 10 پٹرول بم پھینکے گئے، حالانکہ فوج نے انہیں اور ان کے خاندان کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
مسٹر راج پکسے اور ان کے خاندان کو فی الحال ایک خفیہ مقام پر لے جایا جا رہا ہے۔