کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

حیدرآباد کے امبرپیٹ میں حیڈرا کی طرف سے ترقی دیے گئے تالاب کو عوام کی جانب سے زبردست عوامی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے، جہاں پتنگ بازی سے شہری لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بتکما کنٹہ تالاب میں مزید سہولتوں کے لیے عوام نے درخواستیں دی ہیں، جن پر حکومت اور حیدرا کی جانب سے سہولتیں فراہم کیے
جانے پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے واش رومس، سیمنٹ بنچوں اور پیڈل بوٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مزید پانچ تالابوں کی ترقی کا کام جاری ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر کے 14 تالابوں کی ترقی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ دسمبر تک مجموعی طور پر 25 تالابوں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔